اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں موجود فلسطینی مسلمانوں کو نکال باہر کرنے کی غرض سے اس مقدس مقام کی حرمت شکنی کرتے ہوئے مصلی القِبْلي پر حملہ کیا، معمر افراد اور خواتین سمیت بیشتر حاضرین کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں زد و کوب کیا۔
چونکہ مصلی القِبْلي مسجد الاقصی کے جنوبی حصے میں قبلہ کی جانب واقع ہوئی ہے اسی بنا پر اس کو مصلای القِبْلي یا مسجد القِبْلي کہا جاتا ہے۔
صہیونیوں نے مصلی القِبْلي سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کی غرض سے اس مقام مقدس پر حملہ کیا اور صوتی بموں نیز آنسو گیس استعمال کیا۔
صہیونیوں نے متعدد افراد کو حراست میں لیا اور مسجد القِبْلي کی بجلی منقطع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۱۰